لاہورمیں طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے معاملے میں پولیس حراست میں موجود دونوں شوٹرز کے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔
جاوید بٹ کا قتل ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر معصب کے کہنے پر کیا گیا۔ جاوید بٹ کے قتل سے 6 روز قبل امیر معصب منصوبہ بندی کے تحت بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شوٹرز نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ جاوید بٹ کا قتل ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر معصب کے کہنے پر کیا گیا، قتل کیلئے امیر مصعب کے ساتھ 5 لاکھ روپے سپاری اور دو قمیتی گھروں کے عوض سودا طے پایا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شوٹرز نے بتایا کہ قتل میں ملوث دونوں شوٹر اظہر اورالیاس واردات سے قبل اوربعد میں امیر معصب سے رابطے میں تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں شوٹرز کی امیر معصب سے ملاقات عارف نامی شخص نے کروائی، عارف پتوکی کا رہائشی اور امیر معصب کا سابقہ ملازم ہے جو تاحال گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شوٹرز نے تفتیش میں بتایا کہ جاوید بٹ کے قتل سے 6 روز پہلے امیر معصب منصوبہ بندی کے تحت بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔