Light
Dark

پاکستان میں پہلی مرتبہ پلاٹ کے ملکیتی پیپرز اور شناختی کارڈ کی کاپی پر قرضہ دینے کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان میں پہلی مرتبہ پلاٹ کے ملکیتی پیپرز اور شناختی کارڈ کی کاپی پر قرضہ دینے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی صدارت میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں تین میگا پراجیکٹس اپنی چھت اپنا گھر،چیف منسٹر گرین ٹریکٹر،چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری سمیت غیر قانونی اسلحہ اور پتنگ بازی پر قید اور جرمانے کی سزاؤں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان میں پہلی مرتبہ پلاٹ کے ملکیتی پیپر اور شناختی کارڈ کی کاپی پر ہاؤسنگ لون جاری کرنے کی منظوری دی گئی،15 لاکھ روپے قرض لینے والے کو 9 سال میں 14 ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہوگی جبکہ عوام سے کوئی اضافی چارجز نہیں لیے جائیں گے۔