کراچی: محکمہ ایکسائز حکومت سندھ کا اہم قدم، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرز کے لئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی کردی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ تمام نئی اور پرانی گاڑیوں کو رجسٹریشن یا ٹرانسفر کے عمل کے دوران بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت ہوگی، نئی پالیسی کے تحت تبدیلی تین مرحلوں میں نافذ کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے پہلے مرحلے میں نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی، دوسرے مرحلے میں یکم نومبر سے گاڑیاں خرید کرنے والوں کی بائیو میٹرک تصدیق ہوگی، تیسرے مرحلے میں گاڑی فروخت کنندہ اور خرید کنندہ دونوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔