فیصل آباد : جعلی اوورسیز ایمپلائمنٹ لائسنس پر شہریوں سے لاکھوں روپے وصول کرنے والے ٹریول ایجنسی کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں ٹریول ایجنسی کے مالک کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے جھنگ روڈ پر نجی ٹریول اینڈ ٹورز کے دفتر پر چھاپہ مار کر شہزاد تاج کو گرفتار کیا۔