چین نے سکڑتی ہوئی آبادی اور عمر رسیدہ ورک فورس کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق آئندہ سال سے ہو جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق چین کے پارلیمان نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی نے نئی پالیسی کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت مردوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 63 کر دی ہے۔
جبکہ خواتین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سے بڑھا کر 55 اور 58 کر دی ہے۔ بلیو کالر ملازمت کرنے والی خواتین کے لیے ریٹائرمنٹ کی موجودہ عمر 50 سال جبکہ وائٹ کالر جاب کرنے والوں کی 55 سال ہے۔