Light
Dark

پاکستان میں جزوی چاند گرہن

کراچی: 18 ستمبر کو پاکستان میں جزوی چاند گرہن ہوگا، چاند گرہن کا مشاہدہ جزوی طور پر کچھ لمحات کے لیے ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق افق کے نیچے ہونے پر چاند گرہن کا مکمل مشاہدہ نہیں کیا جاسکےگا، پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز صبح 5 بجکر 41 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 7 بجکر 13 منٹ پر ہوگا، جزوی چاند گرہن صبح 7 بجکر 44 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا، جزوی چاند گرہن صبح 8 بجکر 16 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا اور 9 بجکر 47 منٹ پر مکمل اختتام کو پہنچےگا۔