Light
Dark

سعودی عرب میں عوامی مقامات کی ویڈیو بنانے والے ہوشیار!

آج کے دور میں ہر ہاتھ میں اسمارٹ فون ہے اور کوئی عوامی جگہ کیمرے کی آنکھ سے محفوظ نہیں لیکن سعودی عرب میں ایسا نہیں ہے۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف میڈیا ریگولیشن نے پبلک مقامات کی تصاویر یا ویڈیو بنانے والوں کے لیے واضح ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق میڈیا ریگولیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ مملکت کے عوامی مقامات پر ویڈیو یا تصویر بنانے سے قبل اجازت نامہ ضروری ہے اور یہ اجازت نامہ (این او سی) آن لائن اتھارٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔