پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ، سامان کے بغیر مسافروں کو گلگت پہنچا دیا
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اسلام آباد سے گلگت جانے والی پرواز پر مسافروں کو ان کے سامان کے بغیر ہی گلگت پہنچا دیا، یہ واقعہ نہ صرف مسافروں بلکہ غیر ملکی سیاحوں کے لیے بھی شدید مشکلات کا باعث بنا، جو پاکستان کے حسین علاقوں کی سیر کے لیے آئے تھے۔
پی آئی اے کی غفلت کے باعث ان سیاحوں کا ضروری سامان اسلام آباد میں چھوڑ دیا گیا، جس کی وجہ سے ان کی سیاحتی سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور انہیں گلگت پہنچ کر بنیادی ضروریات کے بغیر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔