ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی
پنجاب حکومت نے گجرات اور گوجرانوالہ سمیت تمام شہروں میں ڈرائیونگ لائسنس کے لیے فیس کے ڈھانچے پر نظر ثانی کی اور اضافہ کیا گیا.
لرنر لائسنس فیس کتنی ہے؟
صوبائی حکومت نے لرنر لائسنس کے اجراء کی فیس 500 روپے مقرر کی ہے۔ اس سے قبل یہ فیس صرف 60 روپے تھی۔
موٹر سائیکل کے لئے لائسنس کی فیس
حکومت موٹر سائیکل کے لائسنس کے لیے 500 روپے سالانہ وصول کرتی ہے جبکہ اس سے قبل پانچ سال کی میعاد کے ساتھ موٹر سائیکل کے لائسنس کے لیے 550 روپے فیس لیتی تھی۔
کار اور جیپ کے لئے لائسنس کی فیس
حکومت کار کے لائسنس کی مد میں شہریوں سے ہر سال 1800 روپے وصول کرے گی، اس سے قبل فیس 950 روپے تھی۔