وزیر بلدیات بلوچستان سردار سرفراز ڈومکی انتقال کر گئے
کوئٹہ: وزیر بلدیات بلوچستان سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کر گئے۔
فیملی ذرائع کے مطابق سردار سرفراز چاکر ڈومکی 10 روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے، وہ پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
یاد رہے کہ فروری 2024 کے انتخابات میں سرفراز چاکر ڈومکی پی بی 8 سبی سے پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔