Light
Dark

ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں تیسرا مشتبہ منکی پاکس کیس رپورٹ

کراچی ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں تیسرا مشتبہ منکی پاکس کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دبئی سے کراچی آنے والی پرواز کی خاتون مسافر میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں۔

اس سے قبل سعودی عرب سے آنے والے دو مسافروں میں منکی پاکس علامات پائی گئی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق تمام مشتبہ مسافروں کو سندھ حکومت کے انفیکشن ڈیزز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے