مشرقی اور وسطی یورپ میں جاری شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق متاثرہ یورپی ممالک کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ترین حدوں سے اوپر چلی گئی ہے۔
بارشوں کے باعث چیک ریپبلک اور پولینڈ کے سرحدی قصبوں کے مکین محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب رومانیہ میں بارش اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سیلاب سے 5 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹس کے مطابق چیک ری پبلک، سلوواکیہ، پولینڈ، ہنگری، جرمنی اور آسٹریا میں آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے