آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا فیضان مدینہ کا دورہ اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
کراچی پولیس چیف نے ڈی ائی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ و دیگر پولیس افسران کے ہمراہ دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ نزد پرانی سبزی منڈی کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
کراچی پولیس چیف نے فیضان مدینہ کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
پولیس چیف کو دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی اور سیکیورٹی و دیگر آمور سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا جنھیں پولیس چیف نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
پولیس چیف نے موقع پر موجود پولیس افسران کو عید میلادالنبی کے موقع پر جلوسوں اور دعائیاں محافل کے سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
انتظامیہ نے پولیس کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس چیف کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور انھیں اسلامی کتابوں کا تحفہ پیش کیا ۔