Light
Dark

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

کراچی میں تھانہ لانڈھی کے علاقے زمان آباد کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق، اس کارروائی کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم کے دوسرے ساتھی نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیابی حاصل کر لی۔ گرفتار ملزم کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے، اور اس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔