کچھ دیر قبل لاڑکانہ سے نوابشاہ کی طرف جاتے ہوئے دادو پولیس اسکواڈ کی موبائل کا انڈس ہائی وے پر دادو کے قریب خداآباد تھانے کی حد میں روڈ حادثہ ہوا۔ اس حادثے میں پولیس کے پانچ جوان شدید زخمی ہوئے، جنہیں بروقت ریسکیو کر کے دادو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دوران علاج، دو کانسٹیبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ باقی تین زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے سیہون ہسپتال منتقل کیا گیا۔
شہید ہونے والے کانسٹیبلز میں کانسٹیبل روشن علی ڈیپر اور کانسٹیبل سائیں رکھیو جانوری شامل ہیں۔ زخمی اسٹاف میں اے ایس آئی لعل بخش سولنگی، کانسٹیبل ہشمت گاڈہی، اور ڈرائیور کانسٹیبل ایاز علی کولاچی شامل ہیں۔
حادثے کی وجوہات اور تفصیلات کی تحقیقات جاری ہیں، اور پولیس کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی ہے۔