Light
Dark

کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر

کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر

کراچی : شہر قائد کے شہریوں کے لیے اچھی خبر آگئی ، نئی حب کینال کی تعمیر کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوگئے، جس سے پانی کی فراہمی میں کافی بہتری آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق نئی حب کینال کی تعمیر کیلئے انجینئرنگ پروکیورمنٹ کنسٹرکشن معاہدے پر دستخط ہوگئے ، معاہدے پر سی ای او واٹرکارپروریشن صلاح الدین احمد نے دستخط کیے۔

ترجمان نے بتایا کہ دستخط کی تقریب ایم ڈی سیکریٹریٹ کارسازمیں منعقدہوئی، منصوبےمیں نئی کینال کی تعمیر اور پرانی حب کینال کی بحالی شامل ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حب پمپنگ اسٹیشن رائزنگ مین،حب فلٹرپلانٹ کوکواپ گریڈ کیاجائےگا اور منصوبے میں دونوں کو80 ایم جی ڈی سے100ایم جی ڈی تک اپ گریڈ کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوگا، لاگت 12.76بلین ہےجوفکس ہے، منصوبے سے کراچی بالخصوص ضلع غربی،کیماڑی میں پانی فراہمی میں کافی بہتری آئے گی۔