Light
Dark

ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا باقاعدہ آغاز

کراچی : ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
ڈی جی کسٹم مسعود احمد کا کہنا ہے کہ 17مختلف کارروائیوں میں غیرقانونی نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیاں اور ہیوی بائیکس ضبط کرلیں۔
انہوں نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران اسمگل شدہ الیکٹرانک سامان، پلاسٹک دانہ اور مختلف غیرقانونی اشیاء ضبط کرلی گئیں۔
ڈی جی کسٹم کے مطابق اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ غیرملکی17لگژری گاڑیاں اور102ہیوی بائیکس برآمد کی گئیں، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور موٹر بائیکس کی مالیت26کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ 40ایل سی ڈی ٹی وی،28,700 کلوگرام پلاسٹک دانہ اور دیگر سامان ضبط کیا گیا، مختلف کارروائیوں میں37کروڑ60لاکھ روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا۔