محکمہ موسمیات کی 3 روزہ موسم کی پیش گوئی: شہر کا موسم جزوی طور پر ابرآلود اور صاف رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے شہر کے موسم کی پیش گوئی کی ہے کہ اگلے تین روز کے دوران موسم جزوی طور پر ابرآلود اور صاف رہنے کا امکان ہے۔
آج اور کل کبھی کبھار معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جن کی رفتار اس وقت 15 ناٹیکل مائلز (27 کلومیٹر فی گھنٹہ) ریکارڈ کی گئی ہے۔ سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چند روز تک بدستور فعال رہ سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تین روز کے دوران 31 تا 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، اگلے ایک ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔