Light
Dark

افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 14 شہری جاں بحق ہو گئے۔

افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 14 شہری جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ دائی کنڈی میں مسلح افراد کے حملے میں متعدد شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملے کے بارے میں مزید تفصیلات بعد جاری کی جائیں گی۔

افغان نیوز ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق واقعے میں 6 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق داعش نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔

افغان نیوز ایجنسی کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ صوبہ دائی کنڈی میں شہریوں پر پہلا حملہ ہے