Light
Dark

کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن میں مخصوص مذہب کو نمایاں کرنے کی تردید

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن میں مخصوص مذہب کو نمایاں کرنے کی تردید کردی

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن میں مخصوص مذہب کو نمایاں کرنے کی تردید کردی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ نئےکرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کےمقابلے میں منتخب ایک ڈیزائن میں پاکستان میں مذہبی تنوع کو ظاہر کیا گیا،اس ڈیزائن کی عوامی سطح پر غلط تشریح کی گئی

آرٹ کمیٹی نے اس نمونے کو ڈیزائن کے معیار اور مذہبی تنوع کے اظہار کی بنیاد پر منتخب کیا،مقابلے میں منتخب ڈیزائن میں سے کوئی ڈیزائن نئے کرنسی نوٹوں کے لیے منتخب نہیں کیا گیا۔

نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن بین الاقوامی فرمز تیار کریں گی جو مسابقتی طریقے سے منتخب ہوگی ،بین الاقوامی ڈیزائن فرمز اپنی تجاویز دسمبر 2024 تک پیش کریں گی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کے مجوزہ ڈیزائن کو اسٹیٹ بینک کا بورڈ منظور کرکے جنوری 2025 میں وفاقی حکومت کو پیش کرے گا،نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کی طباعت وفاقی حکومت کی منظوری سے ہوگی۔