Light
Dark

کراچی: آئی ایم او کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز کی شہر آمد

کراچی — عالمی میری ٹائم تنظیم (آئی ایم او) کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز، بین الاقوامی میری ٹائم سسٹین ایبلٹی ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس (آئی ایم ایس ای سی) میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

آرسینیو ڈومنگیز، جو آئی ایم او کے دسویں سیکرٹری جنرل ہیں، کراچی میں آج افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ان کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں میری ٹائم سسٹین ایبلٹی پر دو روزہ بین الاقوامی نمائش کا آغاز ہو گا، جو 13 اور 14 ستمبر کو جاری رہے گی۔

افتتاحی تقریب کے بعد، سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز وزارت سمندری امور کے مختلف اداروں کا دورہ بھی کریں گے۔ ان کی موجودگی اس بات کی علامت ہے کہ عالمی سطح پر میری ٹائم شعبے میں پائیداری اور ترقی کی کوششوں کو فروغ دینے میں کراچی ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔