چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہی ہو گی، آئی سی سی نے مہر تصدیق ثبت کر دی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئندہ سال فروری مارچ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلارڈائس نے واضح طور پر کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی پاکستان سے منتقلی سے متعلق کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے اور نہ ہی کسی بھی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں کھیلنے سے انکار کیا ہے۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے وہ آئی سی سی ایونٹس کے کامیاب انعقاد کے لیے پاکستان سمیت تمام رکن ممالک کے دورے کرتے ہیں اور تمام ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کے لیے پُر عزم ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال فروری، مارچ میں ہوگی۔ پاکستان اس شوپیس ایونٹ کا میزبان ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔