قومی اسمبلی کے حلقہ NA 171 رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین بھاری اکثریت (58278 ووٹ کی لیڈ) سے کامیاب ہوگئے۔
رات گئے تمام 301 پولنگ اسٹیشنوں کے ملنے والے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ووٹ کی پارٹی پوزیشن ذیل ہے۔
PPP: 116529
PTI: 58251
TLP: 3522
حلقے میں ووٹ کاسٹ شرح: 35.08 فیصد رہی۔
یاد رہے کہ عام انتخابات 2024 میں یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ممتاز مصطفی تقریباً 47 ہزار کی لیڈ سے جیت گئے تھے اور تقریباً 2 ماہ قبل انکے انتقال سے یہ نشست خالی ہوئی ہے۔
اصل مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین اور تحریک انصاف کے حسان مصطفیٰ کے مابین رہا۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار کو مسلم لیگ نواز اور دیگر حکومتی اتحادیوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔