Light
Dark

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں تیز رفتار لگژری کار نے ٹرک کو ٹکر ماردی

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں تیز رفتار لگژری کار نے ٹرک کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ٹرک کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق حادثہ ڈیفنس فیز 8 کے قریب تیز رفتار کار کی جانب سے ٹرک کو ٹکر مارنے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرک الٹ گیا۔

پولیس حکم کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔