Light
Dark

سونا ایک ہزار روپے سستا ، قیمت بلند ترین سطح سے نیچے آ گئی

سونے کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آ گئیں۔

صرافہ اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کےبعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 63 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 857 روپے کی کمی سے 2 لاکھ ،25 ہزار 480 روپے ہو گئے۔

سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت  8 ڈالر کی کمی کے بعد 2515 ڈالر پر ریکارڈ کئے گئے۔