Light
Dark

اسلام آباد کے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی سبسڈی ختم

آئی ایم ایف کا دباؤ، اسلام آباد کے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی سبسڈی ختم

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر اسلام آباد کے گھریلو بجلی صارفین کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کا ریلیف پیکیج ختم کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ ریلیف پیکیج کے تحت اسلام آباد کے 201 سے 500 یونٹس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے 14 روپے فی یونٹ سبسڈی کا اعلان کیا گیا تھا، حکومت کے اس اعلان کے بعد ستمبر کے بلوں میں اسلام آباد کے لاکھوں گھریلو صارفین کو اب یہ سبسڈی نہیں ملے گی۔