Light
Dark

وائلڈ لائف بورڈ نے مونال اور لا مونتانا کا کنٹرول سنبھال لیا اور سیل کر دیا

اسلام آباد: وائلڈ لائف بورڈ نے مونال اور لا مونتانا کا کنٹرول سنبھال لیا اور سیل کر دیا ہے، ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس نے قبضہ حاصل کرنے میں معاونت فراہم کی۔
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ نے مونال اور لا مونتانا کا قبضہ حاصل کر لیا ہے.
ترجمان کا کہنا تھا کہ معزز اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے مونال اور لا مونتانا کو سیل کر دیا ہے۔

اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے بتایا کہ محکمہ وائلڈ لائف کی سی ڈی اے ،ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس نے قبضہ حاصل کرنے میں معاونت فراہم کی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے کی روشنی میں محکمہ وائلڈ لائف دیگر ادارے سی ڈی اے ،ضلعی انتظامیہ ،وفاقی پولیس کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔