کارساز حادثہ کیس، ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت پر وکلا کے دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ ، 13 ستمبر کو سنایا جائے گا
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن شرقی کی عدالت میں کارساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، دوران سماعت فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہو گئے۔ملزمہ کے وکیل عامر منصوب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی لیگل کی جانب سے شاہد جلد بازی میں نشے کے حوالے سے نیا کیس بنایا گیا۔مقدمے میں جو دفعات لگائی گئی وہ اس کیس میں بنتی نہیں تھی،میتھا فیٹا مائن کے حوالے سے جو قانون موجود ہے اس میں معمولی سزا ہے، یہ ڈرگ بہت سے ادویات بنانے میں بھی استعمال ہوتی ہے جس کے بارے میں انٹرنیٹ سے بھی پڑھا جاسکتا ہے۔ اب یہ کیسے ثابت ہوگا کہ ملزمہ نے ڈرگ لی یا پھر کسی دوا کی صورت میں ڈاکٹرز کی جانب سے دی گئی کیوں میڈیکل رپورٹ میں مقدار موجود نہیں، وکلا کے دلائل کےبعد عدالت نے درخواست ضمانت فیصلہ 13 ستمبر تک محفوظ کر لیا