Light
Dark

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر40ہزار500 روپےجرمانہ عائد

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر40ہزار500 روپےجرمانہ عائد

سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا ٹریفک قوانین شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کار سوار کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنا مہنگا پڑگیا، بار بار ٹریفک سگنل اور لین لائن کی خلاف وزری پر 40 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے بتایا کہ کار سوار نے 91 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کیں جن میں 77 مرتبہ ٹریفک سگنل توڑا، 14 دفعہ لین لائن کی خلاف ورزی کی، کار ڈرائیور نے فوری موقع پر 40 ہزار 500 روپے جرمانہ ادا کردیا۔

چیف ٹریفک آفیسر نے بتایا کہ شہر بھر میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے چالان کرنے کا سلسلہ جاری ہے،ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروانے کیلئے 12 ای چالان ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔شہری محفوظ سفر کےلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔