Light
Dark

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا قومی سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر پیغام

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا قومی سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر پیغام

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج 12 سال قبل کراچی کی بلدیہ فیکٹری میں ہونے والے سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، جہاں 264 مزدوروں کو جلا کر شہید کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ “سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر جتنا افسوس اور مذمت کی جائے، وہ بہت کم ہے۔”

انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام نے ہمیشہ دہشت گردی اور مظالم کے خلاف اپنی مضبوط آواز بلند کی ہے اور ہمارا نظریہ امن، محبت، اور بھائی چارے پر مبنی ہے۔ “پاکستان پیپلز پارٹی مظلوم شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ ہے،” وزیراعلیٰ سندھ نے یقین دلایا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستانی عوام ان شرپسند عناصر کے خلاف متحد ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے خلاف کارروائی کرتے رہیں گے۔

آج بانی پاکستان محمد علی جناح کی 76ویں برسی کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی۔ ان کے ہمراہ ارکان صوبائی کابینہ اور چیف سیکریٹری نے استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر پھول چڑھائے، دعا کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے قائد اعظم محمد علی جناح کے حصول پاکستان کی جدوجہد اور نظریہ سے متعلق تاثرات قلمبند کرتے ہوئے قائد کی عظیم خدمات اور ان کے وژن کو خراج تحسین پیش کیا۔