Light
Dark

ریسکیو 1122 کی جانب سے ڈوبنے والے بچے کی باڈی 15 گھنٹے کے بعد تلاش کر لی

کراچی: ریسکیو 1122 کی جانب سے ڈوبنے والے بچے کی باڈی 15 گھنٹے کے بعد تلاش کر لیا گیا، گزشتہ شام پرانا گولیمار، نالے میں 10 سالہ بچہ ڈوب گیا تھا، بچے کی شناخت کر لی گئی

 بچے کی شناخت 10 سالہ حیدر کے نام سے کی گئی

کراچی: بچے کی لاش ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا، سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو گزشتہ شام 7 بجکر 13 منٹ پر اطلاع موصول ہوئی تھی

7 بجکر 41 منٹ پر ریسکیو 1122 سندھ کے غوتہ خور اہلکار موقع پر پہنچ گئے تھے

گزشتہ رات 1 بجے تک ریسکیو 1122 کی جانب سے بچے کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری رہا

ریسکیو 1122 کی 2 غوطہ خور ٹیم مختلف مقامات پر ریسکیو آپریشن میں مصروف رہی

 رات کے اوقات میں اور تیز بہاؤ کے باعث ریسکیو 1122 کو ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

 صبح 7 بجکر 56 منٹ پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بچے کو تلاش کر لیا گیا