Light
Dark

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے آپریشنل مسائل کے باعث آج بھی کراچی، اسلام آباد اور پشاور کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے آپریشنل مسائل کے باعث آج بھی کراچی، اسلام آباد اور پشاور کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں
فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف ایئر پورٹس کی 13 ملکی اور غیرملکی پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئی ہیں۔

کراچی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی 2 پروازیں پی کے 301 اور 319، شارجہ سے اسلام آباد کی پی کے 182 اور ابوظہبی سے اسلام آباد کی پی کے 262 کو منسوخ کر دیا گیا۔

پشاور ابوظہبی آمد اور روانگی کی 2 پروازیں پی کے 117 اور 218 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 30 دو گھنٹے جبکہ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 306 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔

جدہ سے لاہور کی غیرملکی ایئر لائن کی پروازوں ایس وی 738 اور 739، غیر ملکی ایئر لائن کی لندن سے اسلام آباد کی پروازیں بی اے 260 اور 261 ایک گھنٹہ تاخیر ہیں۔

اسلام آباد سے جدہ کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 741 میں ڈیڑھ گھنٹہ جبکہ اسلام آباد سے اسکردو کی پرواز پی کے 251 تین گھنٹے تاخیر سے صبح 10 بجے جائے گی۔

اسلام آباد سے دبئی کی پرواز پی کے 211 ڈیڑھ گھنٹہ اور ای آر 701 اٹھ گھنٹے تاخیر سے رات 11 بجے جائے گی۔

اس کے علاوہ العین سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 144 ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے گی جبکہ لاہور سے استنبول کی پرواز پی کے 715 سوا گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہو گی۔