منی پور: بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں ایک بار پھر خون ریز نسلی فسادات شروع ہو گئے ۔ حکومت نے کرفیو کے ساتھ ساتھ ریاست میں انٹرنیٹ سروس بھی کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست منی پور کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ کشیدہ حالات قابو میں لانے کے لیے ریاست بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا کی سروس 5 روز کے لیے بند کر دی گئی۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بعض سماج مخالف عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے تصاویر کے اجرا، نفرت انگیز تقریر اور نفرت سے بھرپور ویڈیو پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ جو عوام میں اشتعال پھیلا سکتے ہیں