Light
Dark

یو اے ای کے بجلی گھر کی دیکھ بھال اب بھارت کرے گا

متحدہ عرب امارات نے اپنے برکہ ایٹمی بجلی گھر کی دیکھ بھال اور آپریشنز کی ذمہ داری بھارتی ادارے کے سپرد کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امارتی ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید کی ملاقات ہوئی ہے جس دوران توانائی کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے چار مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات جوہری توانائی میں اسٹریٹیجک شراکت داری کریں گے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ابوظبی نیشنل آئل کمپنی اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے درمیان طویل المدتی ایل این جی سپلائی معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔