ایک اسرائیلی یہودی عالم اور سیاسی شخصیت کی متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں وہ سنگین جرم میں ملوث ایک اسرائیلی فوجی کے سر پر ہاتھ رکھ کر اسے شاباشی دے رہا ہے۔
ویڈیو میں سیاہ ماسک پہنے اسرائیلی فوجی پر ایک فلسطینی قیدی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے، مگر یہودی عالم اسے اس جرم پر دعا دیتے نظر آیا جس کی ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ربی میر مزوز جو وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا بہت قریبی سمجھا جاتا ہے، اس نے اسرائیلی فوجی کے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ تم مکمل طور پر بے قصور ہو۔
یہودی مذہبی عالم کا کہنا تھا کہ خدا تمھاری حفاظت اور رہنمائی کرے۔ اس نے کہا کہ تم نے دشمن کو مارا تو اس میں کیا غلط کیا؟