لاہور، مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، انڈوں کی قیمت برقرار، سبزی و فروٹ کے نئے نرخ بھی جاری کر دیے گئے۔
برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں مزید 05 روپے کا اضافہ ہونے سے گوشت کی فی کلو نئی قیمت 580 روپے ہو گئی ہے۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی تین روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 386 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 400 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
لاہور میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 304 روپے کی سطح پر برقرار ہے، لاہور انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ بھی جاری کر دیے ہیں۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق پیاز درجہ اول 145 روپے کلو، آلو 82 روپے کلو، ٹماٹر 100 روپے کلو، سبز مرچ 110 روپے کلو، ادرک 585 روپے کلو، لہسن دیسی 385 روپے کلو اور کھیرا فارمی 140 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
میتھی کی فی کلو قیمت 265 روپے، بینگن کی فی کلو قیمت 55 روپے، پھول گوبھی کی فی کلو قیمت 100 روپے اور شلجم کی فی کلو قیمت 120 روپے مقرر کی گئی ہے۔
سرکاری نرخ نامے میں شملہ مرچ 178روپے کلو، لیموں دیسی 690 روپے کلو، مٹر 300 روپے کلو، گھیا کدو 75 روپے کلو، گاجر چائنہ 78 روپے کلو اور کریلے کی قیمت 160 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔
سیب گاجا 195 روپے، انار دیسی 265 روپے، آڑو 255 روپے کلو، امرود 170 روپے کلو، ناشپاتی 210 روپے کلو، انگور سندر خانی 400 روپے کلو میں دستیاب ہے۔