اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ٹو میں واقع فلیٹس میں ڈانس پارٹی کے دوران زہریلی شراب پینے سے 2 خواتین اور ایک شخص جاں بحق!
ایف الیون ٹو میں واقع الصفا ہائٹس میں دو خواتین اور ایک لڑکے نے ڈانس پارٹی کی تھی، پارٹی کے دوران غیر معیاری شراب پینے کے سبب لڑکا اور ایک لڑکی کی موت واقع ہو گئی، جس پر نادیہ نامی خاتون نے الصفا ہائٹس کے اسٹاف کو اطلاع دے دی، جس کی اپنی حالت خراب ہو گئی تھی۔
پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی تو تھانہ شالیمار کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے نادیہ نامی لڑکی کو تشویش ناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی بھی موت واقع ہو گئی۔