Light
Dark

علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی یونیورسٹی روڈ کراچی طلباء کے لیے انٹرویوز کا انعقاد

علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی یونیورسٹی روڈ کراچی
علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں DAE طلباء کے لیے انٹرویوز کا انعقاد

علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے DAE کے انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلباء کے لیے 9 ستمبر 2024ء بروز پیر انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا۔
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کی کثیر تعداد والدین کے ہمراہ علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں موجود تھی ، منعقدہ انٹرویوز صبح 9:00 بجے شروع ہوئےاور شام 5 بجے تک جاری رہے۔ اس انتخابی عمل میں طلباء کی تعلیمی کامیابیوں اور ذاتی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔ تاکہ محنتی اور قابل طلباء کو داخلہ دیا جا سکے۔
تمام شعبہ جات کے سربراہان اور اساتذہ انتخابی پینل میں شامل تھے
اس موقع پر پرنسپل شاہد جمیل کا کہنا تھا کہ علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اپنی جدید ترین سہولیات اور تجربہ کار فیکلٹی کے لیے مشہور ہے اور ایک جامع DAE پروگرام پیش کرتا ہے جو طلباء کو آج کے مسابقتی جاب مارکیٹ میں درکار تکنیکی مہارتوں اور علم سے لیس کرتا ہے۔
علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کا تمام عملہ طلباء کی رہنمائی اور معاونت میں مصروف تھا۔
علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی آج بھی علیگڑھ کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مستحق اور باصلاحیت طلباء کے لیے مختلف اسکالرشپ پروگرام بھی پیش کرتا ہے۔ یہ اسکالرشپ تعلیمی کارکردگی، مالی ضرورت، اور دیگر معیارات کی بنیاد پر دی جاتی ہیں۔ اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء کو نہ صرف مالی مدد ملتی ہے بلکہ وہ اے آئی ٹی کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع سے بھی بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔