آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت سندھ پولیس کے شعبہ سیکیورٹیز اینڈ ایمرجینسی سروسز ڈویژن میں اصلاحات و استعداد کار میں اضافے سے متعلق اجلاس۔
کراچی کے علاقے ملیر چوکنڈی میں سیکیورٹیز اینڈ ایمرجینسی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا فیصلہ۔
ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں انسداد دہشت گردی، انٹیلی جینس،بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو سروسز سمیت دیگرخدمات کے اسپیشل کورسز کروائے جائیں گے۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جیز،اسٹبلشمنٹ، ٹریننگ،سیکیورٹیز اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن،کمانڈنٹ ایس ایس یو،رزاق آباد پولیس ٹریننگ کالج سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی سیکیورٹیز اینڈ ایمرجینسی سروسز ڈویژن نے انسٹیٹیوٹ کے قیام، اغراض و مقاصد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ایس ایس یو سمیت دیگرفورسزکےاسپیشل کورسز کے لیئےٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی اشد ضرورت ہے۔
انسٹیٹیوٹ میں ضروری سامان، ہتھیار اور تربیتی آلات کی فہرست مرتیب کی جاریی ہے۔
انسٹیٹیوٹ میں ملکی اور بین الاقوامی فورسز کے تربیتی ماہرین سے خدمات لی جائیں گی۔
دورحاضر کے تقاضوں اور حالات کے مدنظر سندھ پولیس کے تمام شعبوں کے اہلکاروں کوجدید تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
سندھ پولیس کی افرادی قوت میں اضافہ کے ساتھ تربیتی اداروں کی بھی ضرورت ہے۔
پورے ملک سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار سندھ پولیس کے بنیادی تربیتی مراکز میں تربیت حاصل کرتے ہیں۔
دہشت گردی کے خطرات اور جرائم کے نت نئے طریقوں اور چیلنجز سے نبردآزما ہونیکے لئے خصوصی تربیتی انسٹیٹیوٹ کا قیام ناگزیر ہے۔
جلد از جلد تمام تر ضروری دستاویزی امور پر مشتمل جامع تجاویز ترتیب دیکر برائے حکومت سندھ سے منظوری و توثیقی اقدامات ارسال کی جاۓ۔