Light
Dark

سرگودھا میں میڈیکل کالج کے تدریسی اور غیرتدریسی اسٹاف کی 2 ہفتوں سے جاری ہڑتال ختم

سرگودھا میں میڈیکل کالج کے تدریسی اور غیرتدریسی اسٹاف کی 2 ہفتوں سے جاری ہڑتال ختم ہو گئی۔

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر وارث فروقہ نے بتایا کہ ہڑتال مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی پر ختم ہوئی ہے، کل سے کلاسز معمول کے مطابق ہوں گی۔

اس حوالے سے کمشنر نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مطالبات جائز ہیں، جلد حل کر لیں گے۔

یاد رہے کہ میڈیکل کالج کے اسٹاف نے مطالبہ کیا تھا کہ کالج کو یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ انتظام کیا جائے