شارجہ سے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی پرواز کے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
ترجمان ایوی ایشن کے مطابق طیارے میں سوار 42 سالہ بنگلا دیشی شہری کا انتقال ہو گیا، ایئر عربیہ کی پرواز جی 9512 نے مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے شارجہ سے ڈھاکا کے لیے اڑان بھری، روانگی کے ڈیڑھ گھنٹے بعد پرواز بھارتی فضائی حدود میں تھی کہ طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے کراچی میں میڈیکل ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا، اے ٹی سی سے اجازت ملنے پر پرواز نے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 4 بجے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی