سکھر: پولیس نے بروقت کارروائی کر کے 4 خواتین سمیت 6 افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا۔
پولیس کے مطابق بہاولپور کا نوجوان جھانسے میں آکر شادی کرنے سدوجا کچے پہنچا تھا، نوجوان کے ہمراہ اس کے خاندان کی 4 خواتین اور ایک بچہ بھی تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کچے کے داخلی راستوں تعینات پولیس اہلکاروں نے تفتیش کی تو واردات کا علم ہوا، نوجوان اور خواتین کو سمجھا کر واپس بہاولپور روانہ کر دیا گیا۔
نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ شادی کا کہہ کر سدوجا کے کچے میں بلایا گیا تھا۔