اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پی ٹی آئی کے جلسے کے پیشِ نظر میٹرو بس سروس مکمل بند کردی گئی۔
میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس راولپنڈی صدر اسٹیشن سے پاک سیکریٹریٹ تک بند کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے جلسے کے پیشِ نظر راولپنڈی اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ فیض آباد کے مقام پر مکمل سیل کردی گئی ہے جبکہ اسلام آباد ایکسپریس وے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں کو ملانے والے متبادل راستے کھلے ہوئے ہیں