اداروں کی بڑی کامیابی- انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ قانون کے شکنجے میں
انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نشاندہی . وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ایف آئی اے لاہور سرکل کی مشترکہ کاروائی
انسانی سمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
نیٹ ورک سادہ لوح عوام کو بیرون ملک روزگار کے جھانسے دے کر لوٹنے میں ملوث تھا
سادہ لوح عوام سے کروڑوں روپے ہتھیا لیے
گروہ جعلی دستاویزات کی تیاری میں مہارت رکھتا تھا
انسانی سمگلنگ کے گروہ کا اپنا پرنٹنگ پریس تھا
پرنٹنگ پریس میں کئ ملکوں کی جعلی دستاویزات تیار کی جاتی تھیں
مختلف ممالک میں سیاسی پناہ لینے والے افراد بھی اس گروہ سے معاونت لیتے رہے
نیٹ ورک کا انٹرنیشنل ڈنکی گروہوں سے بھی رابطے کا انکشاف
مجرمانہ سرگرمیوں میں بھارتی اور افغانی باشندے ملوث
دورانِ تفتیش پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بھی بےنقاب
جعلساز نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن پاکستانی اداروں پر بین الاقوامی اعتماد کو تقویت دینے کا باعث
تفتیش کا دائرہ کار وسیع ۔ مزید گرفتاریاں متوقع
بعد از تفتیش ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی
کئی پاکستانی اپنا سرمایہ اور عزت کھونے سے بچ گئے
انسانی سمگلنگ کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اہم فتح
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی نیٹ ورک کو قانون کی گرفت میں لانے پر انٹیلیجنس ایجنسی اور ایف آئی اے لاہور کو شاباش
یہ کامیاب آپریشن انسانی سمگلنگ کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔محسن نقوی
انٹیلیجنس ایجنسی کی معلومات پر ایف آئی اے لاہور نے کامیاب آپریشن کیا جس پر مبارکباد دیتا ہوں۔ محسن نقوی
انسانی سمگلنگ روکنے کے اس طرز پر مزید آپریشن جاری رکھیں جائیں گے۔محسن نقوی
انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔
انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔