Light
Dark

ظہیرالدین بھٹو کراچی میٹرک بورڈ کے قائم مقام ناظم امتحانات مقرر

ظہیرالدین بھٹو کراچی میٹرک بورڈ کے قائم مقام ناظم امتحانات مقرر

لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر ظہیرالدین بھٹو کا تبادلہ میٹرک بورڈ کراچی میں کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

صوبائی وزیر اور تعلیمی بورڈز کی کنٹرولنگ اتھارٹی محمد علی ملکانی نے ظہیرالدین بھٹو کو میٹرک بورڈ کراچی میں ایک سال کے لیے قائم مقام ناظم امتحانات مقرر کر دیا ہے۔

سیکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔