Light
Dark

ڈرامہ ‘کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی’ کے معروف اداکار 48 سال کی عمر میں چل بسے

ڈرامہ ‘کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی’ کے معروف اداکار 48 سال کی عمر میں چل بسے

بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف ڈرامہ سیریل کہیں تو ہوگا، کسوٹی زندگی کی اور کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی میں کام کرنے والے معروف اداکار وکاس سیٹھی چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکاس سیٹھی کی موت 48 برس کی عمر میں 8 ستمبر اتوار کی صبح ہوئی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وکاس دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگئے، آنجہانی اداکار نے سوگواران میں اہلیہ اور جڑواں بچے چھوڑے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکاس نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ معروف ڈانس شو ‘نچ بلیے’میں بھی شرکت کی تھی۔

اس کے علاوہ انہوں نے فلم کبھی خوشی کبھی غم میں بھی مختصر کردار ادا کیا تھا۔