کولمبو: ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئین شپ کے پہلے روز پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے
پہلے روز کے اختتام پر ٹاپ 10 میں 6 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں
12سالہ احمد سلمان تمام 8 گیمز جیت کر پہلی پوزیشن پر ہیں
احمد سلمان ایونٹ میں شریک تمام 138 پلئیرز میں واحد ناقابل شکست پلئیر ہیں
پاکستان کے 16 سالہ عفان سلمان 7 گیمز جیت کر دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں
بھارت کے مادھو کامت نے تیسری پوزیشن پر قبضہ کررکھا ہے
پاکستان کے احزم احمد 7 گیمز جیت کر چوتھے نمبر پر ہیں
بلال اشعر پانچویں، منال اشعر چھٹےاور محمد یادان 10ویں نمبر پر ہیں
سائیڈ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے وسیم کھتری ٹاپ پوزیشن پر ہیں
وسیم نے پہلے روز 7 میں سے 6 گیمز میں حریفوں کو مات دی
چیمپئین شپ کے دوسرے روز 9 گیمز کھیلے جائیں گے