Light
Dark

سنٹرل پولیس آفس پنجاب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس

سنٹرل پولیس آفس پنجاب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس

اے آئی جی ڈویلپمنٹ صاحبزادہ بلال عمر اجلاس میں موجود،

صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں زیر تعمیر تھانوں، سمارٹ پولیس سٹیشنز کے کنسٹرکشن ورک میں پیشرفت کا جائزہ لیاگیا،

پنجاب پولیس کے مجموعی طورپر99پولیس سٹیشنز مختلف اضلاع میں زیرتعمیر ہیں

لاہور سمیت صوبہ بھر میں 39 سمارٹ پولیس سٹیشنز بھی تیزی کے ساتھ تکمیل کی جانب گامزن ہیں

سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیر سےحکومتی خزانے کو تقریبا ساڑھے 04 ارب روپے سے زائد کی بچت حاصل ہو گی

قبل ازیں ایک تھانے کی تعمیر پر تقریبا20سے25کروڑ روپے لاگت آتی تھی

جدید ڈیزائنگ اور کثیرالمقاصد بلڈنگ پر مشتمل یہ سمارٹ پولیس سٹیشن اب تقریبا 06 سے10کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہو گا

تمام سمارٹ پولیس سٹیشنز سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکول،ایس او پیز پر فنکشنل ہونگے

شہر کے گنجان آباد علاقوں میں یہ تھانے پہلے کرایوں کی بلڈنگز میں قائم تھے

سمارٹ پولیس سٹیشنز گنجان آباد علاقوں میں01 سے 02 کنال اراضی پر تعمیر کئے جارہے ہیں

لاہور کے گنجان آباد میں 22 سمارٹ پولیس سٹیشنز تعمیر کئے جا رہے ہیں،

ملتان میں 03، فیصل آباد،گوجرانوالہ رحیم یارخان، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں 02 جبکہ اٹک، گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ میں 01 سمارٹ پولیس سٹیشن تعمیر کیاجارہا ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور