Light
Dark

تھانہ شاہراہ فیصل میں ڈکیتی کی واردات

تھانہ شاہراہ فیصل میں ڈکیتی کی واردات

آج سہہ پہر کراچی کے ایک معروف بلڈر کی رقوم کی منتقلی والی گاڑی شمالی کراچی کی سائیٹ سے کیش لیکر نکلی۔ گاڑی میں ڈرائیور، نجی گن مین و دیگر عملہ تھا۔

گاڑی جب ملینیم مال تھانہ شاہراہ فیصل کے اطراف میں پہنچی تو تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے کیش لوٹنے کی نیت سے گاڑی پہ فائرنگ کی۔ گاڑی رُکی اور ڈاکو لوٹ مار کرکے ہوئے فرار ہوئے۔ گاڑی میں موجود گارڈ بھی شدید زخمی ہوا جس کو ہسپتال لے جایا گیا۔

اس واردات کی اطلاع ملتے ہی گشت پہ موجود شاہراہ فیصل پولیس نے ڈاکوؤں کا بروقت تعاقب کیا اور اس دوران ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو شدید زخمی ہوا جس کو ہسپتال روانہ کیا گیا ہے۔ اس کے باقی دو ساتھی بھی گرفتار ہیں۔

ڈاکوؤں کی شناخت و تفتیش کی جارہی ہے۔

ابتدائی طور پہ لٹی ہوئی رقم ڈیڑھ کروڑ کے قریب بتائی جارہی تھی جس کی تصدیق کی گئی اور بلڈر کے عملے کے مطابق رقم محفوظ ہے۔ اس کے علاوہ ڈھائی لاکھ روپے، کچھ ضروری کاغذات اور ووچر تھے جو کے شاید گر گئے ہوں جن کو بھی تلاش کیا جارہا ہے۔ مزید حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔