ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے گارڈن ہیڈ کوارٹرز ساؤتھ میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے چیف مراد سونی کے تعاون سے منعقدہ شجر کاری مہم میں شرکت کی۔
ڈی ائی جی ٹریفک نواز چیمہ، چیف سی پی کے مراد سونی اور انکی ٹیم ممبرز عامر چوٹانی اور خرم و دیگر افسران و نمائندگان نے پولیس چیف کی آمد پر مسرت کا اظہار کیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے گارڈن ہیڈکوارٹرز ساؤتھ میں پودا لگایا اور اس مہم کے تحت مزید 200 پودے لگائے جائینگے۔
شجر کاری مہم کے تحت کراچی میں تھانوں کی سطح پر 3000 درخت بھی لگائے جائینگے۔
اس موقعہ پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مراد سونی اور انکی ٹیم کو کراچی شہر میں ماحول کو صاف کرنے کیلئے شجر کاری مہم کا آغاز کرنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔